کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں کمی، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.87 فیصد

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہوگئی ہے

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں کمی درج کی گئی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.96 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں جمعرات کے روز 50 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو کورونا کو ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 753 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21،257 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 39 لاکھ 15 ہزار 569 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24،963 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 ہو گئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3،977 کم ہو کر دو لاکھ 40 ہزار 221 ہو گئے ہیں۔ وہیں271 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4،50،271 ہو گئی ہے۔


ملک میں شفایابی کی شرح 97.96 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 0.71 رہ گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پر مستحکم ہے ۔ ایکٹو کیسز میں کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 3،661 ایکٹو کیسز کم ہونے سے ان کی تعداد 119335 رہ گئی ہے۔ وہیں 15808 مریضوں کے صحت یاب ہونے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 4618408 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 141 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25952 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 219 بڑھ کر 36986 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 139411 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 2413 کم ہو کر 6394075 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔