زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ہر کسان کی فتح: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ حکومت کا زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ہر کسان کی جیت ہے

ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
ممتا بنرجی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ حکومت کا زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ ہر کسان کی جیت ہے۔ بنرجی نے جمعہ کو ٹویٹ کیا ’’ان تمام کسانوں کو میرا دل سے سلام جنہوں نے انتھک جدوجہد کی اور اس سخت رویہ سے پریشان نہیں ہوئے جو کسانوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس جدوجہد میں اپنے پیاروں کو کھونے والے تمام لوگوں سے میری گہری تعزیت ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ان تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لے لیا ہے جو تقریباً ایک سال سے کسانوں کے احتجاج کی وجہ بنے ہوئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم سے اپنے خطاب میں یہ بڑا اعلان کیا۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت تینوں زرعی قوانین اچھی نیت سے لائی ہے، لیکن ہم کسانوں کو اسے سمجھا نہیں سکے۔


تین نئے زرعی قوانین کو منظوری گزشتہ سال ستمبر میں پارلیمنٹ نے دی تھی۔ اس کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے ستمبر میں تینوں قوانین کی تجویز پر دستخط کیے تھے۔ تب سے کسانوں کی تنظیمیں زرعی قوانین کے خلاف تحریک شروع کئے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔