اسٹینڈ اَپ کامیڈین منور فاروقی کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ

منور فاروقی پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا،فحاشی پھیلانا،ملک کی بڑی ہستیوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا جیسے الزامات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

منور فاروقی/ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
منور فاروقی/ تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اندور: مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بینچ نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ’اسٹینڈ اپ کمیڈین ‘ منور فاروقی کی ضمانت عرضی پر آج سماعت کرکے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس روہت آریہ نے ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران دلائل سن کر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔اس سے پہلے یکم جنوری کو منور اور دیگر چار کو یہاں کی تکوگنج تھانہ پولس نے گرفتار کیا تھا۔ منور پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنا،فحاشی پھیلانا،ملک کی بڑی ہستیوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا جیسے الزامات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ منور کے کامیڈی شو کو بغیر اجازت منعقد کرنے کے معاملے میں دیگر چار کو بھی اسی سلسلے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

اندور کی ضلع سیشن عدالت سمیت نچلی عدالتوں سے ضمانت عرضی خارج ہونے کی وجہ سے منور 2 جنوری سے اندور واقع ایک جیل میں عدالتی تحویل میں بندہیں۔ آج عدالت کے سامنے حکومت کی جانب سے سرکاری وکیل امت سسودیا اور منور کی جانب سے وکیل انشومن شری واستو اور وکیل ویویک تنکھا حاضر ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔