خاندان کی موت بن گیا قرض، مشرقی دہلی میں ماں، بھائی اور بہن کا قتل کرکے تھانے پہنچ گیا شخص

ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ خاندان کی مالی حالت لگاتار بگڑتی جارہی تھی۔ اس وجہ سے ملزم نے لاکھوں روپئے قرض لے لیا تھا اور قرض داروں کے پیسے کیسے لوٹائے گا، اس کو لے کر وہ کافی پریشان رہتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
i
user

قومی آواز بیورو

گزشتہ 2 دن میں 2 بڑے قتل کے واقعات سے قومی راجدھانی دہل کررہ گئی ہے۔ شاہدرہ میں اتوار کو ہوئے بزرگ جوڑے کے قتل کا راز ابھی فاش بھی نہیں ہوا تھا کہ مشرقی دہلی کے لکشمی نگر میں پیر کی شام تہرے قتل کی ایک اور دل دہلا دینے والی واردات سامنے آئی جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ قرض کے بوجھ سے پریشان بیٹے نے ہی ماں، بھائی اور بہن کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چونکا نے والی بات یہ ہے کہ قتل کا ارتکاب کرنے کے بعد ملزم خود ہی تھانے پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ متوفیوں میں ملزم کی ماں کویتا (46)، بہن میگھنا (24) اور بھائی مکل (14) شامل ہیں۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں گھریلو تنازع کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس کی فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق متاثرہ خاندان منگل بازار میں گلی نمبر 7 واقع عمارت کی پہلی منزل پرکرائے پر رہتا تھا۔ ملزم نے پہلے کئی بار خود کشی کی کوشش بھی کی تھی۔ اس دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گھر کے سربراہ اور یشویر کے والد 6 ماہ پہلے ہی انہیں چھوڑ کر جاچکے تھے۔ اس کے علاوہ خاندان میں یشویر کی بیوی بھی ہے جس کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔


خبر ملتے پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر منگل بازار میں گلی نمبر 7 واقع عمارت کی پہلی منزل پرکرائے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ وہاں تفتیش کرنے پر انہیں گھر کے اندر سے ماں، بہن اور بھائی کی لاشیں ملیں۔ پولیس تمام حقائق اور حالات کی جانچ کر رہی ہے۔ اس واقعہ نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ قتل کی اصل حقیقت جلد ہی سامنے آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ پولیس کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے ۔

خوفناک واردات کے بعد پولیس نے گھر کو سیل کر دیا ہے اورآس پاس رہنے والوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس ہر زاویے سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہےوالد کے جانے کے بعد گھر کی پوری ذمہ داری ماں اور بڑے بیٹے پرآئی تھی جبکہ چھوٹا بھائی مکل پڑھائی کررہا تھا۔ خاندان کی مالی حالت لگاتار بگڑتی جارہی تھی۔ اس وجہ سے ملزم نے لاکھوں روپئے قرض لے لیا تھا اور قرض داروں کے پیسے کیسے لوٹائے گا، اس کو لے کر وہ کافی پریشان رہتا تھا۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ پہلے کچھ وقت تک وہ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا لیکن کافی وقت سے بے روزگار تھا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو جوئے اور نشے کی بھی عادت تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔