ناندیڑ میں اموات: راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر حملہ، ’اپنے گناہوں کی سزا غریبوں کو کیوں دیتے ہیں؟‘

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں متعدد افراد کی موت پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / آئی اے این ایس</p></div>

راہل گاندھی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو مہاراشٹر کے ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں متعدد افراد کی موت پر وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کو غریب ماں کی دل دہلا دینے والی چیخوں کو سننا چاہیے۔ آپ ہمیشہ اپنے گناہوں کی سزا غریبوں کو کیوں دیتے ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ میں اس نے اس ہفتے کے شروع میں ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں اپنے بچے کی موت کے بعد ایک بچے کی ماں کے چیخنے کی ویڈیو بھی منسلک کی۔ خیال رہے کہ ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں منگل تک 16 بچوں سمیت 31 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


دریں اثنا، بامبے مبئی ہائی کورٹ نے بدھ کو مہاراشٹر کے ناندیڑ اور اورنگ آباد اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں اموات کا از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس عارف ڈاکٹر نے موہت کھنہ نامی وکیل کے لکھے گئے خط کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عملے یا ادویات کی کمی کی وجہ سے اموات نہیں ہو سکتیں۔راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ میں اس نے اس ہفتے کے شروع میں ناندیڑ کے ایک سرکاری اسپتال میں اپنے بچے کی موت کے بعد ایک بچے کی ماں کے چیخنے کی ویڈیو بھی منسلک کی۔ خیال رہے کہ ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں منگل تک 16 بچوں سمیت 31 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دریں اثنا، بامبے مبئی ہائی کورٹ نے بدھ کو مہاراشٹر کے ناندیڑ اور اورنگ آباد اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں غیر معمولی طور پر بڑی تعداد میں اموات کا از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور جسٹس عارف ڈاکٹر نے موہت کھنہ نامی وکیل کے لکھے گئے خط کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عملے یا ادویات کی کمی کی وجہ سے اموات نہیں ہو سکتیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔