دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں میں پھر اضافہ، اموات کی تعداد381

دہلی میں کورونا کو لے کر ہنگامہ مچا ہو ا ہے اور یہاں مریض علاج کے لئے بہت پریشان ہیں۔دوسری جانب شمشان گھاٹوں پر برا حال ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

راجدھانی دہلی میں کورونا کا قہر جاری ہے۔دو دن کورونا کےنئے معاملوں میں آئی کمی کے بعد کل پھر اس تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ویسےدہلی میں کورونا متاثرین کی فیصد شرح میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ جب سے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اس کی وجہ جانچ میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں پانچ دن پہلے ایک لکھ آٹھ ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہوئےتھے جبکہ پرسوں کورونا کےلئےہونے والےٹیسٹ کی تعداد صرف 57 ہزار تھی ۔جس دن 57 ہزار ٹیسٹ ہوئے اس دن متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ تھی یعنی فیصد شرح 35 فیصد کےآس پاس۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق کل 24 گھنٹوں میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد 24 ہزار سے زیادہ رہی اور مرنے والوں کی تعداد 381 رہی۔دہلی میں۲۰اپریل کو سب سے زیادہ معاملہ درج ہوئےتھےاور اس دن یہ تعداد 28395 تھی۔


ادھر دہلی میں طبی سہولیات پوری طرح چر مرا گئی ہیں اور حکومت کےپاس کوئی معقول جواب نہیں ہے۔دہلی میں آکسیجن کی قلت ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہےاور دہلی کےوزیر اعلی اروند کیجریوال اس تعلق سے مرکز اور صنعتکاروں سے مدد کی درخواست کر چکےہیں ۔ دہلی میں دوسرابڑا مسئلہ میتوں کی آخری رسومات کاہے۔ شمشان گھاٹ پر میتوں کی آخری رسومات کے لئے کئی کئی گھنٹےانتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔