دہلی میں سنسنی خیز قتل: خاتون کی مسخ شدہ لاش فلیٹ کے اندر سے برآمد، مالک مکان گرفتار

خاتون کی مسخ شدہ  لاش لکڑی کے صندوق میں چھپائی گئی تھی۔ پولیس نے فلیٹ کے مالک وویکانند مشرا کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویریو این آئی</p></div>

فائل علامتی تصویریو این آئی

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے شاہدرہ علاقے کے وویک وہار تھانہ علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک فلیٹ کے اندر لکڑی کے صندوق  میں ایک بیگ میں چھپائی گئی ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پولس نے فلیٹ کے مالک وویکانند مشرا کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔

ڈی سی پی شاہدرہ نے بتایا کہ ہفتہ کو پولس اسٹیشن وویک وہار میں پی سی آر کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ستیم انکلیو کے ڈی ڈی اے فلیٹ سے تیز بدبو آرہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا تاہم پچھلے دروازے کے پاس خون کے دھبے نظر آئے۔ دروازہ کھول کر اندر جانے کے بعد ایک بیگ میں ایک خاتون  جسکی عمر تقریباً 35 سال کی ہے اس کی لاش بوسیدہ حالت میں ملی۔


لاش کو کمبل میں لپیٹ کر بیڈ باکس میں چھپا دیا گیا تھا۔ فی الحال پولیس لاش کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔ شبہ ہے کہ خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کو چھپانے کے لیے ایک صندوق میں رکھا گیا تھا۔ مالک مکان وویکانند مشرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔