مہاجر مزدور کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی

پریشان حال مہاجر مزدوروں نے اپنے گھر جانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے اور بڑی تعداد میں یہ مہاجر مزدور پیدل ہی گھر کے لئے نکل گئے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے پچپیڑوا علاقے میں پیر کو ایک مہاجر مزدور کی لاش مشتبہ حالت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نارائن پور گاؤں کے باہر ایک شخص کی لاش آم کے درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ متوفی کی شناخت شیوکمار(30)کے طور پر ہوئی۔ متوفی تقریبا 20دن پہلے ممبئی سے اپنے گھرآیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی گذشتہ شام گھر کے لئے ضروری سامان خریدنے گاؤں سے تھوڑی دور پرسیا چوراہا گیا تھا۔ آج اس کی لاش گاؤں کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے کئی ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جس کی وجہ سے معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے ۔ ہندوستان میں مارچ کے ماہ میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کے بعد چھوٹی صنعتیں بند ہو گئی تھیں اور روز کا کام کر کے پیٹ پالنے والے مزدور پریشان ہو گئے تھے۔

پریشان حال مہاجر مزدوروں نے اپنے گھر جانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے اور بڑی تعداد میں یہ مہاجر مزدور پیدل ہی گھر کے لئے نکل گئے۔ پیدل واپس جانے والوں کو بڑی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور کئی کی تو سڑک حادثوں میں موت بھی ہو گئی ۔ بہت سے مزدور اپنی تنگ دستی سے اتنے پریشان ہوئے کہ انہوں نے خود کشی کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔