دہلی تشدد: ہائی کورٹ نے دی مہلوکین کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت

دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صرف انہی نامعلوم لاشوں کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن کی تفصیلات مختلف اخبارات میں دو ہفتہ پہلے شائع کی گئی تھیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی تشدد معاملہ میں ہائی کورٹ نے ہلاک افراد کی نامعلوم لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد صرف انہی نامعلوم لاشوں کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی جن کی تفصیلات اخبارات میں دو ہفتے پہلے شائع کی گئی تھیں۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے دہلی کے سرکاری اسپتالوں کو 11 مارچ تک نامعلوم لاشوں کو نہیں جلانے اور لاشوں کے پوسٹ مارٹم کی ویڈیوگرافی کرانے کے لیے کہا تھا۔ عدالت کا یہ حکم اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ تشدد کے تقریباً تین ہفتے بعد بھی کئی ایسے لوگ ہیں جو اپنوں کی تلاش میں در در بھٹک رہے ہیں۔


ہائی کورٹ نے اپنے گزشتہ حکم میں کہا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کے مردہ گھروں میں لائی گئی نامعلوم لاشوں کے بارے میں اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر پوری جانکاری شائع کرے۔ جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس آئی ایس مہتا کی بنچ نے ایک عرضی پر سماعت کے دوران یہ ہدایت جاری کی تھی۔ واضح رہے کہ دہلی میں حال میں ہوئے فسادات کے بعد سے لاپتہ اپنے ایک رشتہ دار کے بارے میں جانکاری کو لے کر ایک شخص نے یہ عرضی داخل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔