داؤد ابراہیم نے کر لی ہے دوسری شادی، بھانجے نے این آئی اے کے سامنے کئی رازوں سے اٹھایا پردہ

داؤد ابراہیم کے بھانجے علی شاہ نے بتایا کہ اس کی ملاقات داؤد کی پہلی بیوی مہہ جبیں سے جولائی 2022 میں دبئی میں ہوئی تھی، مہہ جبیں نے ہی علی شاہ کو داؤد ابراہیم کی دوسری شادی کے بارے میں بتایا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>داؤد ابراہیم کی فائل تصویر</p></div>

داؤد ابراہیم کی فائل تصویر

user

قومی آوازبیورو

پاکستان کے کراچی میں مقیم داؤد ابراہیم کاسکر نے ایک پٹھان خاتون سے شادی کر لی ہے۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ داؤد کی پہلی بیوی کا نام مہہ جبیں علیشا پارکر ہے۔ یہ جانکاری حسینہ پارکر کے بیٹے اور انڈر ورلڈ ڈان کے بھانجے علی شاہ نے این آئی اے کو دی۔ انھوں نے کہا کہ ان کی پہلی بیوی کو داؤد کی دوسری شادی کے بارے میں معلوم ہے اور وہ الگ الگ ایپ کے ذریعہ دونوں کے رابطے میں رہتی ہیں۔ یہ دعویٰ این آئی اے نے داؤد، این سی پی لیڈر نواب ملک اور پارکر سمیت دیگر کے خلاف درج ایک دہشت گردانہ معاملے میں داخل چارج شیٹ میں کیا ہے۔ اس سے پہلے پارکر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ڈان کے رابطے میں نہیں تھے۔

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت چھوڑنے کے بعد داؤد چھوٹا شکیل، انیس ابراہیم شیخ، جاوید چکنا، ٹائیگر میمن، اقبال مرچی اور حسینہ پارکر کے ذریعہ سے اپنے گروہ کا انتظام دیکھ رہا ہے۔ دوسری طرف داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی مہہ جبیں کے دعووں کے مطابق 67 سال کے داؤد ابراہیم نے پاکستان میں ایک پٹھان لڑکی سے دوسری بار نکاح کیا ہے۔ علاوہ ازیں علی شاہ نے این آئی اے (نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی) سے پوچھ تاچھ میں بتایا ہے کہ داؤد ابراہیم کا پہلی بیوی مہہ جبیں کو طلاق دینے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ داؤد نے دوسری شادی پاکستانی پٹھان لڑکی سے کی ہے۔


داؤد ابراہیم کے بھانجے عالی شاہ نے بتایا کہ داؤد کی پہلی بیوی مہہ جبیں سے جولائی 2022 میں علی شاہ کی دبئی میں ملاقات ہوئی تھی۔ مہہ جبیں نے ہی علی شاہ کو داؤد ابراہیم کی دوسری شادی کے بارے میں بتایا تھا۔ علی شاہ کے مطابق داؤد ابراہیم کی پہلی بیوی مہہ جبیں ہی ہر اہم موقع پر ہندوستان میں بیٹھے داؤد کے رشتہ داروں کے رابطے میں واٹس ایپ کال کے ذریعہ رہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */