داؤد ابراہیم ہندوستان لوٹنے کا خواہاں، لیکن شرائط کے ساتھ!

ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے 6 مہینے پہلے یہ بیان دے چکے ہیں کہ داؤد ابراہیم کافی بیمار ہے اور ہندوستان لوٹنا چاہتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم واپس ہندوستان لوٹنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے اس نے کچھ شرائط رکھی ہیں، جن کو بقول داؤد کے وکیل حکومت ہند قبول نہیں کر رہی ہے۔

داؤد ابراہیم کے وکیل شیام کسوانی نے داؤد کی ہندوستان لوٹنے کی خواہش کا انکشاف کیا ہے۔ وکیل نے ممبئی کی تھانے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’’ پیشگی شرائط پر داؤد ابراہیم وطن واپس آنے کخواہاں ہیں لیکن حکومت ہند ان کی شرائط قبول نہیں کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’اگر داؤد ابراہیم کو ممبئی کی ارتھر روڑ سینٹرل جیل کے محفوظ احاطے میں رکھا جائے تو وہوطن واپس آجائیں گے۔‘‘

کیسوانی کا کہنا ہے کہ’’داؤد ابراہیم نے چند سال قبل سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کے ذریعے بھی وطن واپس آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن حکومت نے ان کی شرائط کو قبول نہیں کیا۔‘‘

غور طلب ہے کہ داؤد ابراہیم نے جس آرتھر روڑ جیل میں خود کو رکھے جانے کی خواہش ظاہر کی ہے یہ وہی جیل ہے جس میں ممبئی حملے میں ملوث اجمل عامر قصاب کو 4 برس تک رکھا گیا تھا۔

داؤد ابراہیم کے ہندوستان لوٹنے کے حوالے سے وکیل کیسوانی کا یہ بیان ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے اس بیان کے 6 مہینے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایسا ہی کچھ کہا تھا۔ ٹھاکرے نے کہا تھا کہ داؤد ابراہیم کافی بیمار ہے اور ہندوستان لوٹنا چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Mar 2018, 9:01 AM