اندرا گاندھی امن انعام 2019 ڈیوِڈ اٹنبرو کے نام

اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے سکریٹری سمن دوبے بتایا کہ سر ڈیوڈ اٹنبرو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے حیوانات پر مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اس پر بہت سی اہم کتابیں بھی لکھیں ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق صدر پرنب مکھرجی کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی جیوری نے نامور دانشور اور براڈکاسٹر سر ڈیوڈ اٹنبرو کو ’اندرا گاندھی امن، ترک اسلحہ اور ترقی‘ ایوارڈ 2019 کے لئے منتخب کیا ہے۔ اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ کے سکریٹری سمن دوبے نے منگل کو یہاں جاری کردہ ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی دی۔ انہوں نے بتایا کہ سر ڈیوڈ اٹنبرو پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے حیوانات پر مستقل طور پر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے اس پر بہت سی اہم کتابیں بھی لکھیں ہیں۔

دوبے نے کہا کہ سر اٹنبرو نے ماحولیات کے بارے میں جو بہترین پیغام دیا ہے اس کی آواز سنی ہے اور انہوں نے اپنی توجہ اس فکر پر مرکوز رکھی ہے۔ ایک براڈکاسٹر کی حیثیت سے، اس نے پوری دنیا کے کروڑوں افراد کو جانوروں کے حیوانات کے بارے میں وسیع اور دلچسپ معلومات بہم پہنچائیں اور بتایا کہ یہ جانور انسان اور فطرت کے لئے کتنے اہم ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سر اٹنبرو کو اب تک کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جن میں یونیسکو کا کلنگ ایوارڈ، مائیکل تھراجی ایوارڈ اور ویل سوسائٹی کی فیلوشپ شامل ہیں۔ ٹرسٹ نے سال 2018 کے لئے یہ ایوارڈ سنٹر برائے سائنس اینڈ ماحولیات کو دیا ہے۔ سابق نائب صدر حامد انصاری نے منگل کو یہاں منعقدہ ایک تقریب میں 2018 کا اعزاز پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 Nov 2019, 8:45 PM