بیٹی سمائرہ نے بتایا کپتان روہت شرما کا حال، کہا ’ایک ماہ کے اندر وہ پھر سے ہنسیں گے‘

کپتان روہت شرما کی بیٹی سمائرہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ میڈیا سے کہہ رہی ہیں کہ ’’وہ (روہت شرما) اپنے کمرے میں ہیں، وہ اب پازیٹیو ہیں، ایک ماہ کے اندر وہ پھر سے ہنسیں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور ان کی بیٹی سمائرہ</p></div>

روہت شرما اور ان کی بیٹی سمائرہ

user

قومی آوازبیورو

کرکٹ عالمی کپ 2023 کے فائنل میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شکست نے ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کو بری طرح توڑ کر رکھ دیا ہے۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما بھی اپنے آنسو نہیں روک پائے۔ وہ بری طرح سے مایوس اور ٹوٹتے دکھائی دیے۔ اب روہت شرما کی بیٹی سمائرہ نے ان کی موجودہ حالت کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سمائرہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ روہت اب اچھا محسوس کر رہے ہیں اور ایک ماہ کے اندر وہ پھر سے ہنستے ہوئے نظر آئیں گے۔ دراصل ویڈیو میں روہت شرما کی بیوی اپنی بیٹی سمائرہ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ کسی نے سمائرہ سے پوچھا کہ روہت کیسے ہیں۔ اس پر سمائرہ نے جواب دیا ’’وہ اپنے کمرے میں ہیں۔ وہ اب پازیٹیو ہیں۔ ایک مہینے کے اندر وہ پھر سے ہنسیں گے۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کے لیے اگلا وَنڈے عالمی کپ کھیلنا مشکل ہی نظر آ رہا ہے، اس لیے وہ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست پر بہت جذباتی ہو گئے۔ وہ 2011 کی عالمی کپ چمپئن ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ نہیں تھے۔ چونکہ روہت 36 سال کے ہو چکے ہیں، اس لیے 2027 میں ہونے والے عالمی کپ تک وہ ہندوستانی ٹیم میں برقرار رہیں گے یا نہیں، اس بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔ اگلے سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کا بھی وہ حصہ ہوں گے یا نہیں، اس پر کشمکش والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حالانکہ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے روہت شرما اور وراٹ کوہلی پر فیصلہ چھوڑ دیا گیا ہے کہ وہ ٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنا مستقبل کس طرح دیکھ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔