کون ہے ننھی بچی جس نے صدر جو بائیڈن کا استقبال کیا؟

ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی ہیں جو بائیڈن کے قریبی ہیں اور ان کی بیٹی بائیڈن  کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھی ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر جو بائیڈن G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال مرکزی  ویز کی وزارت کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے کیا۔ انہوں نے صدر کا ہندوستان میں پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔ بائیڈن کا استقبال ایک چھوٹی بچی نے بھی کیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی شیئر کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی امریکی سفیر کی بیٹی ہے۔ امریکی سفیر وہاں موجود تھے۔ ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی ہیں۔ ان کی بیٹی بائیڈن  کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ ایرک گارسیٹی جو بائیڈن کے بہت قریب ہیں۔ اسی لیے انہیں ہندوستان میں سفیر بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ G-20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر کی توجہ ترقی پذیر ممالک کو اقتصادی مواقع فراہم کرنے پر مرکوز رہے گی۔ اس کے ساتھ وہ آب و ہوا سے لے کر آئی ٹی تک امریکیوں کی ترجیحات پر بھی توجہ دیں گے۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق ایئر فورس ون (جو بائیڈن کے جہاز) پر امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والوں میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان، ڈپٹی چیف آف اسٹاف جین او میلے ڈلن اور اوول آفس آپریشنز کی ڈائریکٹر اینی ٹوماسینی شامل ہیں۔ جو بائیڈن کے ساتھ پرنسپل ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جان فائنر، اسپیچ رائٹنگ ڈائریکٹر ونے ریڈی، کمیونیکیشن ڈائریکٹر بین لابولٹ، پریس سکریٹری کیرن جین پیئر، شیڈولنگ اینڈ ایڈوانس ڈائریکٹر ریان مونٹویا، این ایس سی کوآرڈینیٹر انڈو پیسیفک کرٹ کیمبل، اسٹریٹجک کوآرڈینیٹر جان فینر بھی شامل ہیں۔ کربی، پروٹوکول کے قائم مقام چیف ایتھن روزنزویگ، سینئر مشیر برائے توانائی اور سرمایہ کاری آموس ہوچسٹین، سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا ہربی زیسکنڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن، نیشنل سیکیورٹی کونسل ایلین لاؤباکر ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن آئی ٹی سی موریا شیرٹن ہوٹل میں قیام کریں گے۔ ہندوستان کے اس لگژری ہوٹل میں صدر کے لیے دو بیڈ روم کا صدارتی سویٹ بک کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جس سوٹ میں وہ قیام کریں گے اس کا نام 'چانکیہ' ہے۔ ان کے لیے ہوٹل میں خصوصی لفٹ بھی لگائی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ، باراک اوباما، جارج بش، بل کلنٹن اور جمی کارٹر بھی ہندوستان کے دورے کے دوران اس ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔