مشہور ’تاج ہوٹل‘ کے ڈاٹا میں لگی سیندھ، تقریباً 15 لاکھ گاہکوں کی ذاتی جانکاریاں خطرے میں!

ڈاٹا لیک اور سائبر حملہ کے معاملے ہندوستان میں بڑھنے لگے ہیں، حال ہی میں آئی سی ایم آر اور اس سے قبل دہلی ایمس و آئی آر سی ٹی سی ڈاٹابیس پر حملہ کی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاٹا لیک، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ڈاٹا لیک، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ایک رپورٹ کے مطابق ٹاٹا کی ملکیت والے ملک کے مشہور تاج ہوٹل میں حال ہی میں ہوئے ڈاٹا لیک معاملے میں تقریباً 1.5 ملین (15 لاکھ) لوگوں کی ذاتی جانکاری کو خطرہ پہنچا ہے۔ خبر ہے کہ ’ڈین کوکیز‘ نامی سائبر مجرم 5000 ڈالر میں تاج ہوٹل کے گاہکوں سے جڑی کئی نجی جانکاریاں فروخت کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔ حالانکہ اس کی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

تاج ہوٹل گروپ چلانے والی انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ سی ایل) کے ترجمان نے کہا کہ ’’مجرم، جسے ڈین کوکیز کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ مکمل ڈاٹا سیٹ، پتہ، رکنیت آئی ڈی، موبائل نمبر اور دیگر شخصی شناخت والی جانکاری (پی آئی آئی) کے لیے 5000 ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے۔‘‘


آئی ایچ سی ایل ترجمان نے کہا کہ ہمیں کسی ایسے شخص کے بارے میں مطلع کرایا گیا ہے جو محدود گاہک ڈاٹا سیٹ کے قبضے کا دعویٰ کر رہا ہے جو غیر حساس روش کا ہے۔ ہمارے گاہکوں کے ڈاٹا کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ساتھ ہی ترجمان نے کہا کہ ہم اس دعویٰ کی جانچ کر رہے ہیں اور متعلقہ افسران کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ ہم اپنے سسٹم کی نگرانی کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حالانکہ دہلی پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ انھیں تاج ہوٹل گروپ سے ایسی کوئی شکایت ملی ہے یا نہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ حال کے دنوں میں ہندوستان میں ڈاٹا لیک اور سائبر حملہ کے واقعات فکر انگیز سطح پر بڑھے ہیں۔ اس سے قبل آئی سی ایم آر اور دہلی ایمس و آئی آر سی ٹی سی کے ڈاٹابیس پر حملہ کر کروڑوں لوگوں کا ڈاٹا لیک ہو چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔