یوکرین تنازعہ ختم کرنے کے لیے ہندستان روس سے بات چیت کرے: فریڈرکسن

ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان یوکرین کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کرے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے ہندوستان سے درخواست کی کہ وہ یوکرین تنازعہ ختم کرنے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کرے۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کے بعد صحافیوں کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان یوکرین کے تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے روس کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ ڈنمارک کی وزیراعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے تنازعہ پر بات چیت کی۔


انہوں نے کہا کہ ہم بہت سی اقدار کا اشتراک کرتے ہیں، دونوں ممالک قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام پر یقین رکھتے ہیں اور قریبی شراکت داروں کے طور پر ہم نے یوکرین کے تنازعہ اور یوکرین میں سنگین انسانی بحران پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہاکہ بوکا میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی رپورٹیں انتہائی افسوسناک ہیں۔ ہم نے ان ہلاکتوں کی مذمت کی ہے اور ہم نے آزادانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور پوری یورپی یونین نے یوکرین پر روسی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم نے کہاکہ میرا پیغام بہت واضح ہے، مسٹر پوٹن کو اس جنگ کو ختم کرنا ہے اور قتل کو روکنا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہندوستان اس بات چیت میں روس کو بھی متاثر کرے گا۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین پر اپنے تبصرے میں کہا کہ ہندوستان نے لڑائی کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے اور تنازع ختم کرنے کے لیے سفارت کاری اور بات چیت پر زور دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔