کانگریس اور سماج کے لیے کام کرنے کے تئیں پرعزم پریرنا سنگھ کو دلت سماج نے اعزاز بخشا

پریرنا سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے وہ اسے پوری ذمہ داری سے نبھائیں گی، اور اپنے سماج و تنظیم کے لیے پوری محنت کے ساتھ کام کریں گی۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

قومی آوازبیورو

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس پارٹی لیڈر مقرر کیے جانے پر پریرنا سنگھ کو آج اعزاز بخشا گیا۔ گرو روی داس مندر دیو نگر قرول باغ میں باضابطہ یک استقبالیہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کانگریس اور سماج کے لیے کام کرنے کے تئیں پرعزم پریرنا سنگھ کو دلت سمج کی طرف سے اعزاز بخشا گیا۔ شری گرو روی داس جنموتسو کمیٹی دہلی کی جانب سے منعقد اس تقریب میں پریرنا سنگھ کا پگڑی پہنا کر پھول-مالا کے ساتھ زبردست استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پریرنا سنگھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ان پر جو اعتماد ظاہر کیا ہے وہ اسے پوری ذمہ داری سے نبھائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ شری گرو روی داس جنموتسو کمیٹی میں انھیں نائب پردھان عہدہ کی جو ذمہ داری ملی ہوئی ہے وہ پوری ذمہ داری سے اسے نبھائیں گی اور اپنے سماج و تنظیم کے لیے کام کریں گی۔


کمیٹی کے پردھان برھم پرکاش بلاکی نے کہا کہ کانگریس نے نوجوان اور محنتی پریرنا سنگھ کو میونسپل کارپوریشن میں اہم ذمہ داری دے کر نوجوانوں و خواتین کے ساتھ ساتھ دلت سماج کی بھی عزت افزائی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ذمہ داری اسی شخص کو دی جاتی ہے جو اسے بخوبی نبھانا جانتا ہے۔ تقریب میں دلت سماج اور کمیٹی کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔