اقتصادی طاقت اور ٹکنالوجی کے زور پر کی جا رہی ہے ’دادا گیری‘، ’عالمی گرو‘ بننا ہے تو برآمد بڑھانی ہوگی: گڈکری

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا- ’’اگر ہماری برآمد اور معیشت کی شرح بڑھے گی تو مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت پڑے گی‘‘۔

<div class="paragraphs"><p>نتن گڈکری (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 امریکہ نے ہندوستان پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ہے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس درمیان ٹیرف معاملے پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنی بات رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (امریکہ) ایسا اس لیے کر پا رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اقتصادی طاقت اور ٹکنالوجی ہے۔ گڈکری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کو برآمد بڑھانی اور درآمد کم کرنی ہوگی، تبھی ہم خود کفیل بن کر دنیا کی رہنمائی کر سکیں گے۔

ہفتہ کو دہلی کے وشوشوریہ قومی ٹکنالوجی انسٹی چیوٹ (وی این آئی ٹی) میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا، ’’اگر ہماری برآمد اور معیشت کی شرح بڑھے گی تو مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت پڑے گی۔ جو ملک ’داداگیری‘ کر رہے ہیں، وہ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ اقتصادی طور سے مضبوط ہیں اور ان کے پاس ٹکنالوجی ہے۔‘‘


بی جے پی رہنما نے کہا کہ اگر ہمارے پاس بہتر ٹکنالوجی اور وسائل ہوں گے تو ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہماری ثقافت ہمیں سکھاتی ہے کہ عالمی فلاح سب سے اہم ہے۔ گڈکری کا کہنا تھا عالمی سطح پر کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور ان مسائل کا حل سائنس اور ٹکنالوجی یعنی علم میں ہے جو ایک طاقت ہے۔

نتن گڈکری نے آگے کہا کہ اگر ہندوستان کو ’عالمی گرو‘ بننا ہے تو برآمد بڑھانی اور درآمد کم کرنی ضروری ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ تحقیقی ادارے، آئی آئی ٹی اور انجینئرنگ کالج ملک کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے تحقیق کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیگر ملکوں میں تحقیق بھی یکساں طور سے ہی اہم مانی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔