بنگال پہنچ کر کمزور پڑا طوفان ’تتلی‘، دہلی کا موسم سرد

دہلی میں جمعرات کے روز موسم ٹھیک تھا لیکن شام ہوتے ہوتے درجہ حرارت میں کمی ہونے لگی لگا اور جمع کی صبح تک موسم سرد ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں سمندری طوفان ’تتلی‘ کے تباہی مچانے کے بعد قومی راجدھانی دہلی اور اطراف میں موسم نے کروٹ لی ہے اور درجہ حرارت اچانک سے گر گیا۔ دہلی میں جمعرات کے روز موسم ٹھیک تھا لیکن شام ہوتے ہوتے درجہ حرارت میں کمی ہونے لگی لگا اور جمع کی صبح تک موسم سرد ہو گیا۔

خطرناک طوفان تتلی جمعرات کی صبح ملک کے مغربی ساحل سے ٹکرایا اور آندھرا پردیش میں 8 افراد کی جان لے لی، اوڈیشہ میں بھی ایک شخص کی جان گئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق طوفان بنگال تک پہنچ کر کمزور پڑ گیا ہے۔

حالانکہ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ بالائی علاقوں میں ہونے والی بارفباری بھی بتائی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات پیشگوئی کر چکا تھا کہ اس سال سردی کی آمد وقت سے پہلے ہونے کا امکان ہے کیوں کہ مانسون کے آخری دنوں میں کافی بارش ہوئی تھی۔

دہلی میں صبح کے وقت مطلع ابر آلود رہا اور کم از کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سلسیس درج کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 4 ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بنگال پہنچ کر کمزور پڑا طوفان ’تتلی‘، دہلی کا موسم سرد
طوفان تتلی‘ کی زد میں آکر 9 افراد ہلاک

ادھر، سمندری میں طوفان تتلی کے سبب اوڈیشہ میں ایک جبکہ آندھراپردیش میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان نے جمعرات کی صبح اوڈیشہ اور آندھرا کے درمیان دستک دی تھی۔

آندھرا میں شمالی ساحلی اضاع سریکاکلم اور وجیانگرم میں بڑے پیمانہ پر نقصانات ہوئے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے یہ بات بتائی ۔ اس طوفان کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی اور کل سے دونوں اضلاع میں شدید بارش ہورہی ہے۔ وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ چھ ماہی گیر جو سمندر میں گئے تھے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سریکاکلم ضلع میں بڑے پیمانہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

بنگال: ’تتلی‘ کے سبب ٹرین خدمات متاثر

اوڈیشہ اور آندھرا پردیش میں آئے سمندری طوفان 'تتلی' کی وجہ سے بنگال کے كھڑگ پور جنکشن کی جنوب۔مشرق کی ریلوے کی لوکو سروس اور جنوبی ریاستوں اور اوڈیشہ میں ٹرین سروس متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے حکام نے کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کی اور انہیں ری شیڈول کر دیا ہے، ساتھ ہی کئی ٹرینوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ طوفان سے دم دم ایئرپورٹ سے فضائی سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ آج صبح حکومت اور پرائیویٹ طیار ہ کمپنیوں نے طوفان کے پیش نظر بھونیشور اور ویزاگ کے درمیان فضائی سروس منسوخ کر دی۔

ان علاقوں میں ٹرینوں کو یا تو ملتوی کردیا گیا یا منسوخ ۔كھڑگ پور-ویلو پورم ایکسپریس 1805 گھنٹوں تک ملتوی رہے گی۔ بھونیشور-بنگلور پروسانتی ایکسپریس، بھونیشور-چنئی- سنٹرل ایکسپریس منسوخ، شالیمار سکندرآباد منسوخ، گونپور-پوری کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مغربی بنگال کے چار اضلاع مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور، جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ میں بھی بارش ہوئی اور اگلے 48 گھنٹوں میں بارش کے آثار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Oct 2018, 9:09 AM