دہلی-یوپی سمیت 6 ریاستوں میں پھر گردابی طوفان کا خطرہ، موسم سائنس داں نے کیا انتباہ

ڈاکٹر یو پی شاہی کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں گرم ہواؤں سے پیدا ہونے سے بنے گا۔ 28 مئی تک اس طوفان کے آنے کے اندیشہ کے پیش نظر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

21 مئی کی دیر شام تیز بارش اور آندھی-طوفان نے کئی ریاستوں میں قہر برپا کر دیا تھا۔ اس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی اور کافی نقصان ہوا تھا۔ کئی علاقوں میں عوامی زندگی درہم برہم ہو گئی۔ وہیں اب زرعی یونیورسٹی کے موسم سائنس داں نے ایک پھر انتباہ کیا ہے کہ 28 مئی تک ایک بار پھر گردابی طوفان راجستھان، ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مغربی اتر پردیش اور دہلی این سی آر میں دوبارہ دستک دے سکتا ہے۔ حالانکہ امید ہے کہ اس کی رفتار پہلے کے مقابلے کم ہوگی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹکنالوجی کے موسم سائنس داں ڈاکٹر یو پی شاہی کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں گرم ہواؤں سے پیدا ہونے سے بنے گا۔ اس طوفان میں تیز رفتار کے ساتھ ہوا گھومتی ہے، اس کی زد میں جو آتا ہے اسے گرانے کے ساتھ یہ پول، پیڑ، دیوار تک کو منہدم کر دیتا ہے۔


موسم سائنس داں نے کہا کہ 28 مئی تک ایک بار پھر گردابی طوفان آنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ بارش کے ہونے سے گرمی کا اثر کم رہے گا اور درجہ حرارت قابو میں رہے گا۔ ایسے طوفان میں لوگوں کو احتیاط کرنے کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ زیادہ تر آندھی طوفان سے فصلوں کو بے حد نقصان ہو سکتا ہے۔

موسم سائنس داں کے مطابق مئی کا مہینہ آندھی، طوفان اور ہلکی بارش میں نکل جائے گا۔ لیکن جون کے پہلے ہفتہ سے شدید گرمی شروع ہو سکتی ہے۔ جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سے 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بڑھتے درجہ حرارت کی یہ حالت قریب 20 سے 25 جون تک رہے گی۔ اس کے بعد 28 یا 29 جون کو دہلی این سی آر علاقے میں مانسون دستک دے گا۔ اس کے بعد کبھی بارش تو کبھی ہوا سے موسم خوشنما رہے گا۔


شدید آندھی-طوفان میں پر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں ہنگامی حالت کے لیے موبائل فون، چارجر، بیٹری، ماچس اور ریڈیمیڈ کھانے کی اشیا گھر میں ضرور رکھنی چاہیے۔ گردابی طوفان یا آندھی سے بچنے کے لیے سرکاری اطلاعات پر عمل کرنا چاہیے۔ کسی بھی پرانی عمارت، ٹوٹے پھوٹے مکان میں اور پیر کے نیثے نہیں رہنا چاہیے۔ مکان-دکان کی چھت پر ٹین شیٹ یا کوئی ایسا سامان نہیں رکھنا چاہیے جس سے وہ طوفان میں اڑکر دور گرے اور کوئی اس کی زد میں نہ آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔