گردابی طوفان ’موچا‘ 9 مئی کو اختیار کرے گا خطرناک شکل! 3 ریاستوں میں الرٹ، تمل ناڈو کو نہیں ہوگا نقصان

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیج بنگال کے اوپر تیار گردابی نظام 9 مئی تک تیز ہو کر گردابی طوفان میں تبدیل ہو جائے گا، موسمیاتی سائنس سنٹر کا کہنا ہے کہ اس طوفان کا تمل ناڈو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گردابی طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

گردابی طوفان ’موچا‘ کو لے کر آئی ایم ڈی انتہائی محتاط ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن بھاری بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ علاوہ ازیں ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں، 8 مئی سے 11 مئی کے دوران تو ماہی گیروں کو سمندر میں اترنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خلیج بنگال کے اوپر تیار گردابی نظام 9 مئی تک تیز ہو کر گردابی طوفان میں تبدیل ہو جائے گا۔ اس گردابی طوفان کو لے کر موسمیاتی سائنس سنٹر کا کہنا ہے کہ اس کا تمل ناڈو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ تمل ناڈو کے مقامی موسمیاتی سائنس سنٹر نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی۔ محکمہ کے مطابق ’موچا‘ نام کے گردابی طوفان کا تمل ناڈو پر کم اثر ہوگا کیونکہ یہ شمال کی جانب بڑھے گا۔


قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسی ہفتہ طوفان موچا مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ محکمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خلیج بنگال اور انڈمان سمندر سے جڑے علاقے میں ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ طوفان 9 مئی کے آس پاس جنوب مشرق خلیج بنگال اور اس سے ملحق جنوب انڈمان سمندر کے اوپر ایک دباؤ کی شکل میں تیزی اختیار کرے گا۔ اس کے بعد خلیج بنگال کے وسط اور اس سے ملحق شمالی انڈمان سمندر کی طرف تقریباً شمال کی جانب بڑھتے ہوئے ایک گردابی طوفان تیز ہونے کا اندیشہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔