سمندری طوفان ’موچا‘ آج شدید طوفان میں بدل سکتا ہے، بنگال میں ہائی الرٹ

موسمیات کے دفتر نے بتایا کہ طوفان موچا جمعہ کو مزید شدت اختیار کرے گا اور اتوار کو میانمار کے بندرگاہی شہر سیتوے کے قریب کاکس بازار اور کیوکپیو کے درمیان لینڈ فال کرے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سمندری طوفان 'موچا' تیزی سے بڑھ رہا ہے اور جمعہ کی صبح تک یہ شدید طوفانی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور اس کے بنگلہ دیش میانمار کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ بنگال اس طوفان کو لے کر چوکس ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شام 5:30 بجے پورٹ بلیئر سے تقریباً 520 کلومیٹر مغرب اور کاکس بازار سے 1100 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں جنوب مشرقی خلیج بنگال پر چھائے گا۔ موسمیات کے دفتر نے بتایا کہ طوفان موچا جمعہ کو مزید شدت اختیار کرے گا اور اتوار کو میانمار کے بندرگاہی شہر سیتوے کے قریب کاکس بازار اور کیوکپیو کے درمیان لینڈ فال کرے گا۔ جس کی وجہ سے 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں، بحری جہازوں، کشتیوں اور ٹرالروں کو اتوار تک وسطی اور شمال مشرقی خلیج بنگال اور شمالی انڈمان سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ وسطی خلیج بنگال اور شمالی انڈمان سمندر میں سفر کرنے والوں کو ساحل پر واپس آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کاکس بازار کے قریب بنگلہ دیش کے نشیبی ساحلی علاقے میں 1.5-2 میٹر اونچی لہروں کی پیش گوئی کی ہے۔

گردابی طوفان کی وجہ سے تریپورہ اور میزورم میں ہفتہ سے شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتوار کو ناگالینڈ، منی پور اور جنوبی آسام میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */