بحیرہ عرب میں خطرناک سمندری طوفان کی وارننگ

محکمہ نے آج لکشدیپ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں، 12جون کو کیرالہ اور 13 جون کو سوراشٹر اور کچھ میں تیز ہوا کے ساتھ کافی تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان علاقوں میں 14جون تک اچھی بارش کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: محکمہ موسمیات نے جنوب مشرق اور مشرقی وسطی سمندر میں بنے ہوا کے کم دباؤ کے علاقہ کے 13 جون تک خطرناک سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کی پیشن گوئی جاری کرتے ہوئے کیرالہ، لکشدیپ، کرناٹک کے ساحلی علاقوں اور سوراشٹر اور کَچھ میں تیز ہوا سے بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی گئی ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہیں جانے کا مشورہ دیا ہے۔

پرتھوی وگیان وزارت کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ہوا کے کم دباؤ کا یہ علاقہ آج صبح لکشدیپ کے امنی دیوی سے 240 کلومیٹر شمال۔مغرب، ممبئی سے 760 کلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب اور گجرات کے ویراویل سے 930 کلومیٹر جنوب۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔ اس کے گیارہ جون تک سمندری طوفان میں اور اس کے بعد خطرناک سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شمال۔ شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا اندازہ ہے۔


محکمہ نے 10جون کو لکشدیپ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں، 12جون کو کیرالہ میں اور 13 جون کو سوراشٹر اور کچھ میں تیز ہوا کے ساتھ کافی تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان علاقوں میں 14جون تک اچھی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی کرناٹک کے اندرونی حصہ، کونکن اور گوا میں بھی 10جون سے 14جون کے درمیان بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کے اندیشہ کے پیش نظر جنوب۔ مشرقی بحیرہ عرب اور لکشدیپ کے آس پاس، کیرالہ ساحل کے پاس اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کو 11 جون تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


مشرق۔وسطی بحیرہ عرب اور مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں 11 اور 12جون کو اور شمال۔مشرق بحیرہ عرب اور گجرات میں ساحلی علاقوں میں 12 اور 13جون کو ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جو ماہی گیر سمندر میں ہیں انہیں واپس آجانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */