سمندری طوفان مچونگ کی تباہی، 18 افراد ہلاک

چنئی میں موسلا دھار بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ تروپتی میں ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے

<div class="paragraphs"><p>مچونگ طوفان / آئی اے این ایس</p></div>

مچونگ طوفان / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چنئی: سمندری طوفان مچونگ کے اثر سے مسلسل تین دنوں سے ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ چنئی میں موسلا دھار بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ تروپتی میں ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، سمندری طوفان نے منگل کو باپٹلا کے قریب آندھرا پردیش کے ساحل کو عبور کیا اور پیچھے بھاری تباہی چھوڑ گیا۔ حکام نے بتایا کہ طوفان سے 770 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ 25 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔


اب محکمہ موسمیات نے راحت کی خبر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کمزور ہو گیا ہے اور اس کے اثرات سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوگا۔ تاہم اس کے اثر سے ہندوستان کی جنوبی ساحلی ریاستوں میں بارشوں کا سلسلہ آج تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے لکھا، ’’گردابی طوفان 'مچونگ' وسطی ساحلی آندھرا پردیش میں کمزور ہو کر گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔ باپٹلا سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال-شمال مغرب اور کھمم سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ یہ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران ڈپریشن میں اور اس کے اگلے 6 گھنٹوں کے دوران بہت کمزور ہو جائے گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔