خلیج بنگال میں فینگل طوفان فعال، ہمالیہ میں برفباری سے سردی میں اضافہ
خلیج بنگال میں فینگل طوفان کی تشکیل جاری ہے، جبکہ ہمالیائی علاقوں میں برفباری کے سبب درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ 29 نومبر سے مغربی ہمالیہ پر نیا ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہوگا

علامتی تصویر@airnewsalerts
ملک بھر کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ کا اثر بڑھنے لگا ہے۔ ہمالیائی علاقوں میں ہو رہی برفباری کے بعد درجہ حرارت کافی نیچے آ چکا ہے۔ امکان ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے دہلی، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان میں پارہ تیزی سے نیچے جا سکتا ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 'فینگل' طوفان پر تازہ جانکاری دی ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ جنوب-مغربی بنگال کی خلیج کے اوپر بنا ڈیپ ڈِپریشن گزشتہ کچھ گھنٹوں کے دوران 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔ یہ 26 نومبرکو 11٫30 بجے ترنکومالی سے تقریباً 190 کلومیٹر جنوب-مشرق، ناگاپٹینم سے 470 کلومیٹر جنوب-مشرق، پڈوچیری سے 580 کلومیٹر، جنوب-مشرق اور چنئی سے 670 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقے میں مرکوز تھا۔
اس کے ڈیپ ڈِپریشن کی طرف بڑھتے رہنے اور 27 نومبر کو ایک سمندری طوفان میں اور تیز ہونے کا بہت امکان ہے۔ اس کے بعد یہ اگلے دو دنوں کے درمیان سری لنکا کی ساحل کو گھیرتے ہوئے تمل ناڈو کی ساحل کی طرف شمال- شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔
وہیں موسم کی پیشگوئی کرنے والی ایجنسی 'اسکائی میٹ' کے مطابق 29 نومبر سے مغربی ہمالیائی علاقے پر ایک نیا 'ویسٹرن ڈسٹربینس' فعال ہوگا، جس کی وجہ سے شمالی ہند کے پہاڑی علاقوں میں موسم میں تبدیلی کا امکان بن رہا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج سے قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں کم سے کم درجہ حرارت میں 1 ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔
ہماچل پردیش کی بات کی جائے تو یہاں الگ الگ حصوں میں 27 سے 29 نومبر کے دوران صبح کے وقت شدید کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے الگ الگ حصوں میں بھی 27 سے 30 نومبر کے درمیان صبح کے وقت شدید کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ اتر پردیش کے الگ الگ حصوں میں 27 نومبر سے یکم دسمبر کے دوران صبح کے وقت شدید کہرا کا امکان ہے جس کے سبب آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔