کانگریس ورکنگ کمیٹی LIVE: الیکشن کمیشن غیر شفاف، حکومت ملکی و عالمی مسائل میں ناکام، ملکارجن کھڑگے

پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سمیت اہم رہنما موجود ہیں۔ اجلاس میں بہار اسمبلی انتخابات اور پارٹی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>پٹنہ میں سی ڈبلیو سی اجلاس </p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

24 Sep 2025, 12:36 PM

الیکشن کمیشن غیر شفاف، حکومت ملکی و عالمی مسائل میں ناکام: ملکارجن کھڑگے

پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے الیکشن کمیشن کی شفافیت اور غیرجانبداری پر سنگین سوالات اٹھائے۔ کھڑگے نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے سامنے آنے والے انکشافات کا جواب دینے کے بجائے، الیکشن کمیشن پارٹی سے صرف حلف نامے طلب کر رہا ہے، جو آئینی ادارے کی ذمہ داریوں کے برخلاف ہے۔

اجلاس میں کھڑگے نے ملکی اور عالمی سطح پر پیش آنے والے مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایسے نازک وقت میں اجلاس منعقد کر رہی ہے جب ہندوستان کو داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے۔ کھڑگے نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو مشکلات ملک کے سامنے ہیں، وہ موجودہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی سفارتی ناکامی کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ افراد جن کی وزیراعظم ’میرے دوست‘ کہہ کر تعریفیں کرتے ہیں، آج ہندوستان کو متعدد عالمی مسائل میں الجھا رہے ہیں۔ کھڑگے کے مطابق اس اجلاس میں پارٹی کی قیادت ملکی چیلنجز کے بارے میں بات کرے گی اور عوام کے لیے موثر حکمت عملی تیار کرے گی۔

24 Sep 2025, 11:13 AM

ی ڈبلیو سی میٹنگ کا آغاز، اہم رہنما موجود

پٹنہ کے صادقت آشرم میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اجلاس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما شامل ہیں۔

24 Sep 2025, 11:28 AM

سی ڈبلیو سی اجلاس بہار میں منعقد ہونے انڈیا اتحاد کے لیے سودمند: ڈی کے شیو کمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بہار میں منعقد ہو رہا ہے، جس سے انڈیا اتحاد کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مختلف سیاسی اور انتخابی امور پر تبادلہ خیال کرنے کی توقع ظاہر کی۔


24 Sep 2025, 11:29 AM

بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں: سچن پائلٹ

سچن پائلٹ نے اجلاس کے دوران کہا کہ بہار کی عوام تبدیلی چاہتی ہے اور کانگریس واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے امیدوار کے بارے میں تمام معلومات انتخابات کے اعلان کے بعد دی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔