سی ڈبلیو سی ختم، کانگریس صدر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کھڑگے نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا کیا اعلان

کھڑگے کے کانگریس صدر عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد روایت کے مطابق سبھی سی ڈبلیو سی اراکین نے اپنا استعفیٰ انھیں سونپ دیا تھا، بعد ازاں 47 رکنی کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی جگہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ اس اسٹیئرنگ کمیٹی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت سی ڈبلیو سی کے بیشتر اراکین شامل ہیں۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے فیصلے لینے والی کمیٹی سی ڈبلیو سی میں 23 اراکین تھے، لیکن کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی 47 اراکین پر مشتمل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کھڑگے کے کانگریس صدر عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد روایت کے مطابق سبھی سی ڈبلیو سی اراکین نے اپنا استعفیٰ انھیں سونپ دیا۔ اس سلسلے میں کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ’’سبھی سی ڈبلیو سی اراکین، اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز اور انچارج نے کانگریس صدر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔‘‘ بعد ازاں سی ڈبلیو سی کی جگہ اسٹیئرنگ کمیٹی بنائے جانے کا اعلان کیا گیا۔


کانگریس اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل سبھی اراکین کے نام اس طرح ہیں: سونیا گاندھی، منموہن سنگھ، راہل گاندھی، اے کے انٹونی، ڈاکٹر ابھشیک منو سنگھوی، اجئے ماکن، امبیکا سونی، آنند شرما، اویناش پانڈے، گائی کھنگم، ہریش راوت، جئے رام رمیش، جتیندر سنگھ، کماری شیلجا، کے سی وینوگوپال، لالتھناولا، مکل واسنک، اومن چانڈی، پرینکا گاندھی وڈرا، پی چدمبرم، رندیپ سنگھ سرجے والا، رگھوبیر مینا، طارق انور، اے چیلا کمار، ڈاکٹر اجئے کمار، ادھیر رنجن چودھری، بھکت چرن داس، دیویندر یادو، دگوجے سنگھ، دنیش گنڈو راؤ، ہریش چودھری، ایچ کے پاٹل، جئے پرکاش اگروال، کے ایچ منیپا، بی منکم ٹیگور، منیش چرتھ، میرا کمار، پی ایل پونیا، پون کمار بنسل، پرمود تیواری، رجنی پاٹل، رگھو شرما، راجیو شکلا، سلمان خورشید، شکتی سنگھ گوہل، ٹی سبیرامی ریڈی، طارق حامد کرا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔