مفید دواؤں کی تلاش کے لیے ’سی یو ایس بی‘ کا ’واستو بہار بایوٹیک‘ کے ساتھ معاہدہ

باہمی اشتراک کے تحت سی یو ایس بی وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ اور انتظامی ڈائریکٹر سمبودھی ریٹریٹ، بودھ گیا ونے کمار تیواری نے مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

پٹنہ: قومی تعلیمی پالیسی (این.ای.پی.)-2020 کو اپنے نصاب میں نافذ کرنے کی جانب ایک پہل کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار (سی یو ایس بی) نے 10دسمبر 2021 کو واستو ویہاربایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ نامہ (میمورنڈم آف انڈر اسٹینڈنگ) پر دستخط کیے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری یونیورسٹی کی ریلیز میں دی گئی ہے۔

باہمی اشتراک کے تحت سی. یو. ایس. بی. کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ اور وینے کمار تیواری، انتظامی ڈائریکٹر (سی.ایم.ڈی.) سمبودھی ریٹریٹ، بودھ گیا نے مشترکہ دستاویز پر دستخط کیے۔ سی.یو.ایس.بی کی اکزامینشن کنٹرولررشمی ترپاٹھی نے بھی رجسٹرار کی حیثیت سے یونیورسٹی اور بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ہوئے معاہدہ دستاویز پر دستخط کئے۔ ایم.او.یو. دستخط مہم میں اسٹیج پر سی.یو.ایس.بی. بایوٹیک شعبہ کے سابق صدر پروفیسر رضوان الحق بھی موجود تھے جنھوں نے بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ ایسے معاہدوں کو مظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


سی.یو.ایس.بی. کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں آج کا دن بہت ہی اہم ہے کیوں کہ ہم نے این.ای.پی.-2020 کے منصوبے کو ممکن بنانے کی جانب ایک قدم آگے بڑھایا ہے- این.این.پی.-2020 کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے 29 جولائی 2021 کی تقریر سے تحریک لیتے ہوئے یونیورسٹی کے مابین مشترکہ اکادمک ماحول کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے ہم سب کاربند عہد ہیں اور اس جانب مسلسل کوششیں جاری ہیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے جس میں طرز نو کی تحقیق ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ یونیورسٹی کی ترقی کا معیار بلند کرنے کے ساتھ قومی ترقی میں بھرپور تعاون پر یقین رکھتا ہوں، میں اس معاہدے کو با معنی بنانے کے لیے پروفیسر رضوان الحق، صدر شعبہ پروفیسر ڈی.وی.سنگھ اور بایوٹیکنالوجی شعبہ کے تمام اساتذہ کی کوششوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر اس میدان میں لائق ستائش تحقیقات میں ہم کامیاب ہوں گے جو ملک و قوم کی ترقی میں معاون ہوں گی۔


اس پروگرام کے رسمی افتتاح کے بعد وینے کمار تیواری نے واستو ویہار بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے عملی اقدامات کو شرکا و سامعین کے درمیان پیش کیا۔ انہوں نے مختلف بیماریوں کے لیے استمعال کی جانے والی دواؤں اور ان پر تحقیق کے اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ تیواری بایو ٹیکنالوجی، ٹاکسیکولو جی اور دیگر میدانوں میں اہم تحقیقات کے لیے سی.یو.ایس.بی. کے ساتھ معاہدے کے لیے سی.یو.ایس.بی. کے وائس چانسلر پروفیسر کے.این.سنگھ اور بایو ٹیک کے پروفیسر ڈاکٹر رضوان الحق کے ساتھ دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹاکسیکولوجیکل اسٹڈیز پر ڈاکٹر ویویک دویدی نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا، دیگر مقالہ نگاروں میں ابھے پنڈت، ایکتا سنگھ، ڈاکٹر پرویندر کمار، پریتم دتا، سشما سنگھ اور پریتم وشواس نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے،اس موقعے پر بایوٹیک شعبہ کے اساتذہ پروفیسر درگ وجے سنگھ، پروفیسر رضوان الحق، ڈاکٹر راکیش کمار، ڈاکٹر جاوید احسن، کرشن پرکاش، آئی. کیو .ایس.سی. کے صدر پروفیسر وینکٹیش سنگھ، پراکٹر پروفیسر امیش کمار سنگھ کے ساتھ سنٹرل یونیورسٹی اور واستو ویہار بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے دیگر اساتذہ، عملہ اور ریسرچ اسکالرز موجود تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔