راجستھان: وجے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد لگا کرفیو ہنوز جاری

سرکاری ذرائع کے مطابق مال پورہ میں کرفیو جاری ہے اور کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔کرفیو کے دوران قصبے میں کثیر مقدار میں پولس دستہ تعینات ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جےپور: راجستھان میں ٹونک ضلع کے مال پورہ میں وجے دشمی کے موقع پر راون دَہن سے پہلے ہوئے تنازعہ کے بعد جاری غیر معینہ مدت کےلئے جاری کرفیو آج بھی برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مال پورہ میں کرفیو جاری ہے اور کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔کرفیو کے دوران قصبے میں کثیر مقدار میں پولس دستہ تعینات ہے۔قصبے میں انٹرنیٹ خدمات آج بھی بند رہیں۔پولس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرفیو میں راحت دینے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مال پورہ میں منگل کی شام کو راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات کا ایک خاص طبقہ کے لوگوں نے استقبال کیا تھا۔ اس استقبال کے دوران کچھ شر پسند عناصر نے جلوس پر پتھراؤ کردیاتھا۔اس پتھراؤ سے وہاں موجود دو فریقوں میں تناؤ پیداہوگیاتھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔