باندہ میں کورونا سے صحت یاب نوجوان کو گاؤں سے بھگا دیا گیا

لوگوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج سے ڈسچارج ہونے کے بعد اتوار کو پولیس اسے ماچا گاؤں لے کر پہنچی جہاں دیہی افراد نے اسے گاؤں میں رکھنے سے منع کر دیا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اترپردیش میں ضلع باندہ میں تِندواری علاقے میں اتوار کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہو کر پولیس کے ساتھ گاؤں پہنچے نوجوان کو لوگوں نے گاؤں میں رکھنے سے منع کرتے ہوئے اسے واپس لوٹا دیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ماچا گاؤں کے باشندے ایک نوجوان ممبئی سے پیدل چل کر دیگر افراد کے ساتھ اپنے گاؤں آیا تھا۔ دیہی لوگوں کی اطلاع پر اسے قرنطین کرواکر اس کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ وہ کورونا متاثر پایا گیا۔ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج ہوا۔ بعد ازاں اس کی مسلسل دوسری اور تیسری ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو ملنے کے بعد اسے کچھ دن تک میڈیکل کالج میں روکا گیا۔ پوری طرح صحت یاب ہو جانے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔


انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج سے ڈسچارج ہونے کے بعد اتوار کو پولیس اسے ماچا گاؤں لے کر پہنچی۔ جہاں دیہی افراد نے اسے گاؤں میں رکھنے سے منع کر دیا۔ بے بس ہو کر پولیس اسے باندہ واپس لے آئی۔

گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر مکیش یادو نے بتایا کہ نواجوان کے ڈسچارج ہونے کی اطلاع انتظامی اور صحت افسران کو بھیجی چکی ہے۔ اس لیے اسے اب کسی دوسرے کوارنٹائن سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔