عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں فی بیرل 90 ڈالر سے نیچے، عوام کو کوئی راحت نہیں

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

پٹرول- ڈیزل، تصویر یو این آئی
پٹرول- ڈیزل، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو ہفتوں سے گراوٹ کے باوجود ہفتہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے نیچے چل رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 85.14 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ بھی 1.83 فیصد دباؤ کے ساتھ 79.74 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر ................. پٹرول ................. ڈیزل

دہلی.................. 96.72 ...............89.62

ممبئی ............... 106.31 ...............94.27

کولکتہ ............... 106.03 ...............92.76

چنئی................. 102.63 ...............94.24

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔