خام تیل 80 ڈالر سے تجاوز، ڈیزل پٹرول کی قیمتیں مستحکم

منگل کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ پانچ دنوں میں 95 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول پمپ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد بدھ کے روز گھریلو سطح پر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ منگل کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ پانچ دنوں میں 95 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے۔

یورپ میں توانائی کے بحران کی وجہ سے خام تیل میں مسلسل ساتویں روز تیزی درج کی گئی۔ اس سے قبل امریکی تیل کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے خام تیل میں اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر بریٹ کروڈ 80 ڈالر فی بیرل عبور کر کے 80.69 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اس دوران امریکی خام تیل بھی 1.49 ڈالر اضافے کے ساتھ 75 ڈالر سے بڑھ کر 75243 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔


تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اس سال کے اختتام تک خام تیل 90 ڈالرفی بیرل کے پار جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے عالمی سطح پر تقریباً قابو میں آنے کے بعد تیل کی مانگ بڑھنے لگی ہے، جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.39 روپے فی لیٹراور ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے، پیر کو 25 پیسے اور پھر منگل کو بھی 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح سے پانچ دن میں سے چار دن میں 95 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 5 ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا، لیکن کل اس میں بھی 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہوتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر ————— پٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 101.39 —————— 89.57۔

ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔107.47 —————— 97.21۔

چنئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.15 -—————- 94.17۔

کولکتہ ———— 101.87 —————— 92.67۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔