وسطی کشمیر کے بڈگام میں ملی ٹینٹوں کا حملہ، سی آر پی ایف اہلکار جاں بحق

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادی پورہ چاڈورہ میں آج صبح قریب پونے آٹھ بجے موٹر سائیکل پر سوار ملی ٹنٹوں نے 117 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی طرف پہلے گرینیڈ پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائل تصویر / یو این آئی
فائل تصویر / یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے بادی پورہ چاڈورہ میں جمعرات کی صبح ملی ٹنٹوں نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک پارٹی پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ حملہ آور مہلوک اہلکار سے اس کی سروس رائفل بھی چھین کر لے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بادی پورہ چاڈورہ میں جمعرات کی صبح قریب پونے آٹھ بجے موٹر سائیکل پر سوار ملی ٹنٹوں نے 117 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی طرف پہلے گرینیڈ پھینکا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں سی آر پی ایف کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر این بڈولے ساکنہ ناگپور شدید طور پر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے سی آر پی ایف اہلکار کو زخمی کر دینے کے بعد اس سے اس کی سروس رائفل بھی چھین لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے مذکورہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔