یو پی میں جرائم اپنے شباب پر: اکھلیش

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نظم و نسق اور جرائم کے حوالے سے وزیر اعلی کا دعوی ہوا ہوائی ہے

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نظم و نسق اور جرائم کے حوالے سے وزیر اعلی کا دعوی ہوا ہوائی ہے۔ ریاست میں جرائم شباب پر ہیں۔ نظم و نسق خستہ حال ہے۔ بی جے پی حکومت میں دبنگوں اور مجرمین کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

یادو نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں جرائم کا دور دورہ ہے۔ بی جے پی حکومت کی زیرو ٹالیرنس جھوٹا ہے۔ لکھنؤ ضلع کے موہن لال گنج علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ دھمکی دے کر عصمت دری کی گئی۔ خود بی جے پی ڈویژنل صدر کے گھر میں چوروں نے لاکھوں کا مال چور کر لیا۔ آٹو پر بیٹھی خاتون نے داروغہ کی چین اڑا دی۔ کانپور میں بی جے پی لیڈروں کی مار سے دوا کاروباری بھاٹیا کی آنکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس دیکھتی رہی۔ بی جےپی دبنگوں کو روکنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ کہیں بی جے پی کسانوں کی زمینیں دھوکے سے چھین رہی ہے اور کہیں کاروباریوں سے رنگداری وصول کررہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بی جے پی دکھاوے کے لئے بیٹی پڑھاو۔بیٹی بچاؤ مہم چلاتی ہے جبکہ بی جے پی اقتدار میں خواتین، بچیوں کے ساتھ سب سے زیادہ مجرمانہ واقعات ہوئے ہیں۔ حکومت کے غرور میں بی جے پی دبنگئی کر رہی ہے۔ سیتا پور میں بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے غنڈے بیٹوں نے دو بہنوں کی سر عام پٹائی کی ہے۔ جس کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ انہیں ایم ایل اے کے ملازم نے ایک غریب چاٹ والے پر موٹر سائیکل چڑھا دی تھی۔ جالون کے مادھو گڑھ کوتوالی علاقے میں کھیت پر چارہ لینے گئی لڑکی کے ساتھ پردھان کے بھتیجے نے عصمت دری کی تو پولیس معاملہ درج کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔ ارئی میں تنہا خاتون کے ساتھ عصمت دری کی گئی ہے۔

انہوں نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا' وزیر اعلی جی کا بلڈوزر غریب کے گھر جاتا ہے۔ دبنگوں کے غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر کیوں نہیں پہنچ پاتا ہے۔ اپنے پارٹی کے دبنگ لوگوں پر کاروائی کرنے میں بی جے پی حکومت کی سانسیں پھولنے لگتی ہیں۔ یہ حکومت مجرمین، مافیاؤں کی محافظ بن گئی ہے۔ بی جےپی حکومت سے سبھی پریشان ہیں۔ خواتین، بیٹیاں محفوظ نہیں ہے۔ عوام یہ سب دیکھ کر چپ چاپ نہیں رہیں گے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں عوام بی جےپی حکومت کو ہٹا کر اس کا جواب دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔