دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی کرائم برانچ، پولیس سیکورٹی میں اضافہ

کرائم برانچ کی ٹیم ’عآپ کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش کر الزامات‘ کے معاملہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ کو نوٹس پیش کرنے پہنچی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ہفتہ کے روز ٹیم وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ کرائم برانچ کی ٹیم ’عآپ کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش کر الزامات‘ کے معاملہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ کو نوٹس پیش کرنے پہنچی۔ قبل ازیں، کرائم برانچ کی ٹیم جمعہ کی شام نوٹس لے کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی لیکن کسی نے اسے حاصل نہیں کیا تھا۔ فی الحال وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ دہلی سی ایم کا دفتر نوٹس لینے کو تیار ہو گیا ہے، تاہم کرائم برانچ کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ سی ایم او ریسیونگ دینے کو تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم وزیر آتشی کی رہائش پر بھی نوٹس لے کر پہنچی تھی لیکن وہاں بھی نوٹس قبول نہیں کیا گیا۔ لہذا کرائم برانچ کی ٹیم کو دونوں مقامات سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔


دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد ریاستی بی جے پی صدر وریند سچدیوا نے علی الصبح خوشی کا اظہار کیا تھا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ اب دہلی کے وزیر اعلیٰ کو پولیس کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

دراصل، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی لیڈر عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پیسے کا لالچ دے کر توڑنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے سات ارکان اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور ہر ایک کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا لالچ بھی دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے 21 ارکان اسمبلی کو توڑنا چاہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔