جمشیدپور سے پرواز بھرتے ہی لاپتہ طیارہ پہاڑی علاقہ میں ہوا حادثہ کا شکار، پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کی تلاش جاری

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر محفوظ ہیں، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ زدہ طیارہ کی علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

حادثہ زدہ طیارہ کی علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ کے جمشید پور واقع سوناری ائیرپورٹ سے الکیمسٹ ایوی ایشن کا ایک تربیتی طیارہ منگل کے روز پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد لاپتہ ہو گیا۔ یہ خبر ملنے کے بعد اس کی تلاش شروع ہوئی اور بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ آمدا پہاڑی والے جنگلی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ اس طیارہ میں پائلٹ کے علاوہ ایک ٹرینی پائلٹ سوار تھا جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے مشرقی سنگھ بھوم اور سرائے کیلا ضلع انتظامیہ کی مدد سے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح 11 بجے پرواز بھرنے کے تقریباً 15 منٹ بعد تربیتی طیارہ کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ پوری طرح ٹوٹ گیا تھا۔ اس کا آخری لوکیشن جمشیدپور کے ڈمنا ڈیم کے پاس ملا تھا۔ حادثہ کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے مشرقی سنگھ بھوم اور سرائے کیلا-کھرساواں ضلع انتظامیہ کو اطلاع دیتے ہوئے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ دیر شام جا کر پتہ چلا کہ طیارہ پٹمدا تھانہ کے آمدا پہاڑی کے جنگلی علاقہ میں گرا ہے۔ اس خبر کے ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ، ایوی ایشن کمپنی اور محکمہ جنگلات کے افسران موقع پر روانہ ہو گئے۔


ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق دوپہر تقریباً 3 بجے پٹمدا کے مقامی لوگوں نے ہی پولیس کو بتایا تھا کہ آمدا پہاڑ کے پاس ایک چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں ٹرینی پائلٹ اور انسٹرکٹر محفوظ بچ گئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے اور پائلٹ و ٹرینی پائلٹ کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔