مرکزی بجٹ عوام مخالف اورکارپوریٹ نواز ہے : یچوری

سی پی ایم نے مطالبہ کیاہے کہ انکم ٹیکس دائرے سے باہر کے تمام کنبوں کو 7,500 روپے ماہانہ براہ راست منتقل کئےجائیں اور مفت کھانے کی کٹس تقسیم کی جائیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم نے مرکزی بجٹ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 2022-23’عوام مخالف‘ اور ’کارپوریٹ نواز‘ہے اوراس سے غریب مزید غریب ہو جائے گا۔

سی پی آئی (ایم) نے ایک بیان میں کہا کہ 2022-23 کا بجٹ عام لوگوں کے لئے راحت فراہم کرنے کی ترجیحات کی شناخت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ۔ پارٹی نے لوگوں سے کارپوریٹ نواز بجٹ کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ، وہیں انکم ٹیکس دائرے سے باہر کے تمام کنبوں کو 7,500 روپے ماہانہ براہ راست منتقل کرنے اور مفت کھانے کی کٹس کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔


سی پی آئی (ایم) نے مرکزی حکومت پر بجٹ میں کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ کسانوں اور زرعی مزدوروں کے لیے کوئی راحت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، جو کامیاب متحد کسان تحریک کا بدلہ لگتا ہے۔

سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے مرکزی وزیر خزانہ نرملا کے لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا’’عوام مخالف بجٹ ، لوگوں کی روزی روٹی پر سخت حملہ ۔ بجٹ کس کے لیے؟سب سے امیر 10 فیصد ہندوستانیوں کے پاس ملک کی 75 فیصد جائیداد ہے ۔ نچلے طبقے میں 60 فیصد کے پاس پانچ فیصد سے کم جائیداد ہے ۔ وبا کے دوران بہت زیادہ منافع کمانے والوں پر زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لگایا جا رہا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔