کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے خلاف سی پی آئی (ایم) کرے گی احتجاج

پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے کئی سینئر لیڈر راج بھون میں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔

عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
عارف محمد خان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ترواننت پورم: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) نے اتوار کو کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کے خلاف 15 نومبر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سی پی آئی (ایم) کے کئی سینئر لیڈر راج بھون میں ہونے والی ریلی میں شرکت کریں گے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ریاستی سکریٹری کنم راجندرن نے کہا کہ راج بھون کے خلاف احتجاج کیرالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا۔

راج بھون کے کام کاج پر ان کی تنقید کے بعد وزراء کی کونسل میں "اپنی مہربانی واپس لینے" کی دھمکی دینے کے بعد سی پی آئی (ایم) نے گورنر عارف محمد خان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل کیرالہ یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے کیرالہ کے گورنر نے یونیورسٹی کے 15 سینیٹ اراکین کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا۔


گورنر عارف محمد خان اور یونیورسٹی کے چانسلر نے کیرالہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر وی پی مہادیون پلئی کو سرچ کمیٹی میں ایک رکن کو نامزد کرنے کے لئے 11 اکتوبر کو ہونے والی حالیہ میٹنگ میں سینیٹ اراکین کی غیر حاضری کے سبب انہیں ہٹانے کے لئے برطرف کرنے کی ہدایت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔