سی پی آئی کارکنان بی جے پی کے خلاف متحد ہوں: مانک سرکار

مانک سرکار کہا کہ حکمران پارٹی نے دہشت گردانہ حکمت عملی اپنا کر اور جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تریپورہ میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔

مانک سرکار، تصویر آئی اے این ایس
مانک سرکار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ میں اپوزیشن لیڈر مانک سرکار نے پارٹی کارکنوں سے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ مانک سرکار نے بی جے پی کی دہشت کی حکمت عملی اور تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پارٹی نے دہشت گردانہ حکمت عملی اپنا کر اور جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ووٹ حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تریپورہ میں جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔

مانک سرکار نے الزام لگایا کہ رکاوٹوں اور بی جے پی کے فسادات کا شکار ہونے کے باوجود لوگوں کا ایک بڑا طبقہ اس ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے میں کامیاب رہا۔ ووٹنگ کے ایک دن پہلے سے ہی انہیں ووٹ ڈالنے سے کئی بار روکا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب بی جے پی کو معلوم ہوا کہ اس ریاست کے لوگ حکومت اور پارٹی سے الگ ہو رہے ہیں، تو انہیں وزیراعلیٰ کا چہرہ بدلنا پڑا۔ پھر بھی کچھ نہیں بدلا اور لوگوں کا بی جے پی پر عدم اعتماد برقرار رہا۔


انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مانک ساہا نے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کے خلاف سیٹ سے زبردست ہنگامہ کر کے جیت حاصل کی۔ بی جے پی پارٹی سے وابستہ افراد کو چھوڑ کر دوسرے ووٹروں کو روکا۔ مانک سرکار نے پارٹی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عام لوگوں کے ساتھ سرگرمیاں شروع کریں اور عوام کو آنے والے انتخابات میں گڑبڑ کرنے اور ووٹ چھیننے والوں کی مخالفت کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آتی ہے تو تریپورہ کی معیشت اور ثقافت برباد ہو جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔