کینسر میں مبتلا سی پی آئی لیڈر گروداس داس گپتا کا انتقال، ممتا بنرجی کا اظہار تعزیت

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندرشیکھرراو نے بھی سی پی آئی کے بزرگ رہنما گروداس گپتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وہ پسماندہ عوام کی مشکلات کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ آگے رہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی آئی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ گروداس داس گپتا کا جمعرات کی صبح کولکاتا میں انتقال ہو گیا۔ 83 سالہ گرداس داس گپتا قلب اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ وہ 1985 میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہوئے۔ سال 2001 میں وہ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (ایٹك) کے جنرل سکریٹری بنے۔ گروداس گپتا 2009 میں مغربی بنگال کے پنسكرا لوک سبھا حلقہ سے ایم پی منتخب ہوئے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے گروداس گپتا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گروداس داس گپتا جی کااچانک انتقال ہو گیا۔ ایک رکن پارلیمنٹ اور ٹریڈ یونین کے رہنما کے طور پر ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں کو میری جانب سے تعزیت۔‘‘


تلنگانہ کے وزیر اعلی کے. چندرشیکھرراو نے بھی سی پی آئی کے بزرگ رہنما گروداس گپتا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں گروداس گپتا کی کاوشوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ پسماندہ عوام کی مشکلات کو اجاگر کرنے اور جدوجہد کرنے میں ہمیشہ آگے رہے۔‘‘چندر شیکھر راؤ نے ان کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران اپنی رفاقت کو بھی یاد کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Oct 2019, 1:11 PM