ملک میں کووڈ ویکسینیشن 112.34 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ 20 ہزار 119 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔

ویکسینیشن، تصویر آئی اے این ایس
ویکسینیشن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم میں ملک میں 112.34 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 لاکھ 20 ہزار 119 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 112 کروڑ 34 لاکھ 30 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ں 11926 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 38 لاکھ 49 ہزار 785 ہوچکی ہے ،اور یہ شرح 98.26 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 10229 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 34 ہزار 96 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ اور یہ شرح 0.39 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں نو لاکھ 15 ہزار 198 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 62 کروڑ 46 لاکھ 66 ہزار 542 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔