بارش سے کیرالہ شدید متاثر! راہل گاندھی نے کی کانگریس کارکنوں سے اپیل، پریشان لوگوں کی کریں مدد

راہل گاندھی نے کہا کہ کیرالہ میں ہمارے بھائی بہن شدید بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ براہ کرم احتیاط کے ساتھ تمام حفاظتی رہنما خطوط پر عمل کریں۔

بارش سے کیرالہ شدید متاثر، تصویر آئی اے این ایس
بارش سے کیرالہ شدید متاثر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کیرالہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش میں پھنسے پریشان حال لوگوں کی مدد کریں۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ''کیرالہ میں ہمارے بھائی بہن شدید بارش کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں کانگریس کارکنوں سے ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ برائے مہربانی احتیاط کے ساتھ تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔