کورونا کا قہر! ہندوستان میں کورونا کے فعال معاملے بڑھ کر 3758 ہو گئے

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ دہلی میں کووڈ 19 سے متاثر ایک 60 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ معاملات میں اضافے کے درمیان دہلی میں یہ پہلی موت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ملک بھر میں کووڈ 19 کےفعال معاملو ں کی تعداد بڑھ کر 3758 ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 360 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار یعنی 1 جون کو نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

وزارت کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، اتوار تک کیرالہ، مہاراشٹرا اور دہلی میں بالترتیب 1400، 485 اور 436 کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ فعال کیس درج ہوئے ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس وقت ہندوستان میں کووڈ 19 کے کل 3,758 ایکٹیو کیسز ہیں، جن میں ہفتہ اور اتوار کے درمیان 363 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔


کیرالہ 1400 ایکٹیو کیسز کے ساتھ کووِڈ ٹیلی چارٹ میں سرفہرست ہے، اس کے بعد مہاراشٹر (485 کیس) اور دہلی (436 کیسز) ہیں۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ، مہاراشٹر اور دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالترتیب 64، 18 اور 61 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ دہلی میں کووڈ 19 سے متاثرہ 60 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ معاملات میں اضافے کے درمیان دہلی میں یہ پہلی موت ہے۔ خاتون لیپروٹومی کے بعد آنتوں کی شدید رکاوٹ میں مبتلا تھی اور اتفاقی طور پر کووِڈ-19مثبت پائی گئی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل، ’اے بی پی‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔