یوپی میں کورونا ہیلپ لائن کا برا حال! ’مر جاؤ نہ جاکر، گنوار تو ہو ہی...‘ خاتون کالر کے الفاظ

لکھنؤ شہر کے سابق بی جے پی صدر منوہر سنگھ کے بیٹے سنتوش سنگھ نے یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ ہیلپ لائن سے ان کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا

کورونا ہیلپ لائن کا برا حال
کورونا ہیلپ لائن کا برا حال
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے سبب ملک میں لگاتار اموات واقع ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرح انتظامیہ کا رویہ لوگوں کو مزید تکلیف دے رہا ہے۔ تازہ معاملہ یوپی کی راجدھانی لکھنؤ سے منظر عام پر آیا، جہاں کووڈ ہیلپ لائن پر بات کر رہے ایک شخص کا الزام ہے کہ خاتون کالر نے ان کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ پر شائع نیوز کے مطابق شخص کا نام سنتوش کمار سنگھ ہے، جن کا الزام ہے کہ ہیلپ لائن پر خاتون ٹیلی کالر نے ان سے کہا، ’مار جاؤ نہ، گنوار تو ہو ہی۔‘‘ انہوں نے اس کی آڈیو ریکارڈنگ کو جاری کر دیا ہے۔

لکھنؤ شہر کے سابق صدر منوہر سنگھ کے بیٹے سنتوش سنگھ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر اپنا درد بیان کیا ہے۔ انہوں نے خط میں الزام عائد کرتے ہوئے لکھا، ’’10 اپریل کو میرا کنبہ کورونا پازیٹو نکلا، جس کے بعد 12 اپریل کو رپورٹ آئی اور میرا پورا کنبہ کرونا کی وبا میں مبتلا نکلا۔ اس کے بعد ہم نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر دلیا۔‘‘


انہوں نے مزید کہا، ’’اس کے بعد اپریل کو میرے موبائل پر ایک کال آتی ہے، جس میں خاتون کالر مجھ سے پوچھتی ہے کہ کیا آپ آئسولیشن میں ہیں؟ کیا آپ نے محکمہ صحت کی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے معلومات درج کر دی ہیں؟ منع کئے جانے پر خاتون نہ کہا- مر جاؤ گنوار تو ہو ہی!‘‘

خیال رہے کہ اتر پریش میں کورنا کے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہے ہیں اور ہر روز نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک دن میں 27 ہزار سے زیادہ معاملوں کی تشخیص کی گئی۔ اس معاملہ کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر بھی جاری کی گئی ہے۔ تاہم قومی آواز کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔