پرائیوٹ اسکولوں کے گارجین کو جھٹکا۔80فیصد فیس 15اگست تک جمع کرنے کی ہدایت

کورونا وائرس کے بحران کے دوران بھی اسکول انتظامیہ غیر ضروری فیس لے رہی ہیں جب کہ ان سہولیات سے بچے فائدہ حاصل نہیں کررہے ہیں۔

تصویر کلکتہ ہائی کورٹ 
تصویر کلکتہ ہائی کورٹ
user

یو این آئی

کلکتہ ہائی کورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں میں فیس جمع کرنے کے معاملے میں گارجین حضرات کو دھچکا دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15اگست تک 80فیصد بقایافیس جمع کرنے لازمی ہوں گے۔اس درمیان عدالت نے کہا کہ اس کیس سے متعلق کوئی بھی دستاویز سوشیل میڈیا جیسے فیس بک پر لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

گارجین فورم کی پیروی کرتے ہوئے بینت روئیا نے عدالت سے اپیل کی کہ فیس جمع کرنے کی مدت میں مزید وقت دیا جائے تاہم ڈویژن بنچ کے جسٹس سنجیو بندو پادھیائے اور جسٹس موسمی بھٹاچاریہ نے اس کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ اسکول کی 80فیصد فیس 15اگست تک جمع کرنے ہوں گے۔تاہم عدالت نے پرائیوٹ اسکول انتظامیہ سے کہا کہ اگر کسی طالب علم نے فیس جمع نہیں کیا ہے تو انہیں آن لائن کلاس اور امتحان سے دور نہیں رکھ سکتے ہیں۔


خیال رہے کہ پرائیوٹ اسکولوں پر اضافی فیس وصولنے کاالزام عاید کرتے ہوئے گارجین فورم نے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران بھی اسکول انتظامیہ غیر ضروری فیس لے رہی ہیں جب کہ ان سہولیات سے بچے فائدہ حاصل نہیں کررہے ہیں۔اس معاملے میں 112اسکولوں کو اس معاملے میں نوٹس دیا گیا تھا۔بنگال حکومت نے عدالت سے کہا کہ وہ اس معاملے میں پہلے قدم اٹھا چکی ہے کہ اسکولوں کو متعدد مرتبہ نوٹس دیا گیا ہے کہ وہ کورونا بحران کے دوران فیس میں اضافہ نہیں کرسکتے ہیں اور غیر ضروری فیس بھی نہیں لے سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔