سپریم کورٹ میں کنہیا کمار کے خلاف ملک غداری سے متعلق سماعت ملتوی

بی جے پی لیڈر نند کشور گرگ نے اپنی عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے فی الحال کوئی نئی تاریخ مقررنہیں کی ہے ۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی : جواہر لعل نہرویونیورسٹی (جےاین یو)طلبایونین کے سابق صدر کنہیاکمار اور عمر خالد سے جڑے ملک سے غداری کے معاملہ میں دہلی حکومت کے لیے گائڈلائن جاری کرنے سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کے روز سماعت ملتوی ہوگئی۔

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی ڈویژن بنچ نے بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کےلیڈر نند کشور گرگ کی عرضی پر سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نے حالانکہ ابھی نئی تاریخ مقررنہیں کی ہے ۔عرضی میں دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو عدالت عظمی میں چیلنج کیاگیاہے۔


دہلی ہائی کورٹ نے عرضی خارج کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس معاملہ میں پہلے سے ہی گائڈلائن دی ہوئی ہے ،ایسے میں نئی گائڈلائن جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہائی کورٹ نے عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہاتھا، ’’ہمیں کوئی وجہ نظر نہیں آئی کہ اس معاملہ میں اعلی اختیار والی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔‘‘ ہائی کورٹ نے کہاتھا کہ جہاں تک جے این یو میں ملک سے غداری کے معاملہ میں مقدمہ چلانے کے لیے منظوری دینے کاسوال ہے،حکومت خود ہی قاعدہ قانون کے حساب سے کام کرنے کی اہل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔