ایم سی ڈی انتخابات : آج ہو جائے گا فیصلہ کہ کس کو ذمہ داری دیں گے دہلی والے

دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کو اس سال 2022 میں مرکز نے ضم کرکے ایک  کیا تھا، جس سے وارڈوں کی تعداد کم ہوئی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اب سے تھوڑی دیر میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے ہوئے انتخابات کے نتائج آ  نے شروع ہو جائیں  گے۔ گنتی کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیوں کے رضاکار اپنے اپنے کاؤنٹنگ بوتھ پر پہنچ گئے ہیں ۔

واضح رہےدہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے 4 دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی اور اس الیکشن کے نتائج اب سے تھوڑی دیر میں  صبح 8 بجے سے آنا شروع ہو جائیں  گے۔ ایم سی ڈی الیکشن کے لیے 1349 امیدوار میدان میں تھے۔ ان سب کی قسمت کا فیصلہ آج ہونے والا ہے۔ ایم سی ڈی پر گزشتہ 15 سالوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی اس بار ایگزٹ پول میں بہت پیچھے ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق اب ایم سی ڈی میں بھی عام آدمی پارٹی  کی حکومت بننے والی ہے۔ کانگریس جس کو ان انتخابات میں تیسرے نمبر کی پارٹی کہا جا رہا ہے اس کو امید ہے کہ اس کی کارکاردگی پہلے سے بہتر ہو گی۔


دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کو اس سال 2022 میں مرکز نے ضم کرکے ایک  کیا تھا، جس سے وارڈوں کی تعداد کم ہوئی تھی۔ پہلے ایم سی ڈی کے تینوں کارپوریشنوں میں وارڈوں کی کل تعداد 272 تھی لیکن اب حد بندی کے بعد وارڈوں کو کم کردیا گیا اور ایم سی ڈی میں 250 وارڈوں پر انتخابات کرائے گئے۔ اے اے پی اور بی جے پی نے ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں کے لیے 250 امیدوار کھڑے کیے، جب کہ کانگریس نے 247 امیدوار کھڑے کیے تھے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدواروں کی تعداد 382 ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں میں بی ایس پی نے 132 وارڈوں پر، این سی پی نے 26، جنتا دل (یونائیٹڈ) نے 22 وارڈوں پر مقابلہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔