غازی آباد میں نقلی ادویات کی فیکٹری پکڑی گئی، 1.10 کروڑ کی دوائیں برآمد

ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برآمد کیں۔ یہ ادویات ایک مشہور کمپنی کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ائی اے این ایس</p></div>

تصویر ائی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

غازی آباد میں نقلی دوائیں بنانے والی ایک فیکٹری پکڑی گئی ہے۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی نقلی ادویات ضبط کی ہیں۔ یہ نقلی ادویات معروف کمپنیوں کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔ یہ کارروائی غازی آباد کے راجندر نگر اور بھوپورہ علاقے میں ہوئی ہے جہاں ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا ہے۔ اس معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس فیکٹری کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے فیکٹری کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق منگل (5 مارچ) کو ایک اطلاع کی بنیاد پر ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے غازی آباد کے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ چھاپے میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کی جعلی ادویات برآمد ہوئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جعلی ادویات ایک مشہور کمپنی کے نام پر پیک کر کے فروخت کی جا رہی تھیں۔


ڈرگ ڈپارٹمنٹ کے اس چھاپے میں پکڑی گئی زیادہ تر ادویات شوگر اور گیس کی ہیں۔ چھاپے کے دوران پیکنگ مشینیں اور جعلی ادویات ملی ہیں۔ ڈرگ ڈپارٹمنٹ نے 14 ادویات کے نمونے لے لیے ہیں اور فیکٹری کے خلاف تھانہ صاحب آباد میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔