’اِسرو‘ کا نیا سٹلائیٹ خلا میں بھیجنے کے لئے الٹی گنتی شروع

اسرو نے کہا کہ اس سٹلائیٹ کو بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے چھوڑا جائے گا۔ اس کو چھوڑے جانے کے 15منٹ کے اندر 300 کیلوگرام RISAT-2B،555 کیلومیٹر والے مدار میں جا پہنچے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندوستانی خلائی جانچ تنظیم (اسرو) اے پی کے ستیش دھون خلائی مرکز، سری ہری کوٹہ سے پہلے لانچ پیڈ سے راڈار امیجنگ زمینی مشاہداتی سٹلائیٹ RISAT-2B کو چھوڑنے کے لئے تیار ہے جس کے لئے الٹی گنتی شرو ع ہوچکی ہے۔ یہ الٹی گنتی منگل کی صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوئی۔

اسرو نے کہا کہ اس سٹلائیٹ کو بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے چھوڑا جائے گا۔ اس کو چھوڑے جانے کے 15منٹ کے اندر 300 کیلوگرام RISAT-2B،555 کیلومیٹر والے مدار میں جا پہنچے گا۔ قبل ازیں مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس، لانچ اتھاریزیشن بورڈ کی منظوری کے بعد منعقد ہوا۔ پی ایس ایل وی۔سی 46 کے ذریعہ RISAT-2B کو چھوڑا جائے گا۔


یہ پی ایس ایل وی کا 48 واں مشن ہوگا۔ اس سٹلائیٹ کو عوام نو تعمیر شدہ ستیش دھون خلائی مرکز سے دیکھ سکیں گے۔ RISAT-2 کے ذریعہ راڈر کی تصاویر استعمال کرتے ہوئے زمین پر موسمی حالات کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔ اس کے کارکرد ہونے کے بعد یہ سٹلائیٹ تمام موسمی حالات میں دن اور رات کے اوقات میں موسم کی صورتحال پرنظر رکھنے کا اہل بن جائے گا۔

قبل ازیں مشاہداتی سٹلائیٹس آپٹیکل اور اسپکٹرل سنسرس پر منحصر ہوتے تھے جو عموماً بادل آنے پر کام نہیں کر پاتے تھے۔RISAT-2 کی ترتیب RISAT کے قبل ازیں چھوڑے گئے سٹلائیٹ سے جدا گانہ ہے اور اس میں بہتر مشاہداتی اور تصاویر کی صلاحیت ہے۔ اسرو، کیٹا گروفی سٹلائیٹ CATOSAT-3 کو دیگر چھوٹے دفاعی سٹلائیٹس کے ساتھ چھوڑنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔RISAT-1 کو کامیابی کے ساتھ 26 اپریل 2012 کو پانچ برس کے لئے چھوڑا گیا تھا۔ یہ سروے لینس سٹلائیٹ نہیں تھا اور اس کے ڈاٹا کا استعمال قدرتی وسائل جیسے زراعت کی منصوبہ بندی، جنگلات کے سروے، سیلاب اور زلزلوں کے موقع پر ڈیزاسٹر منیجمنٹ سپورٹ کے لئے کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 May 2019, 4:10 PM