مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع: سونیا گاندھی

کانگریس مجلس عاملہ کے اجلاس سے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے پی ایم مودی کی مسلسل خود تعریفی اور جملےبازی کی روایت کو مسترد کیا اورکہا یہ ترقی کے لئے ضروری ٹھوس پالیسی کے خلاف ہے۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

پارلیمنٹ کے اینكسی میں کانگریس ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے آج (اتوار) کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے طرزتقری سے انہیں مایوسی ہوئی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ سونیا گاندھی نے ملک کے غریبوں میں بھری مایوسی اور خدشات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

کانگریس کے ترجمان رنديپ سنگھ سرجےوالا نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا،’’سونیا گاندھی نے ہندوستان کے غریب اور غریبوں کی بڑھتی ہوئی مایوسی اور خدشات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مودی کی طرزتقریر کا ذکر کیا، جس میں مایوسی جھلک صاف ظاہر ہو رہی ہے،جس معلوم ہوتا ہے کہ مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔‘‘

اجلاس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہوئے، انہوں نے وزیر اعظم کی مسلسل خود تعریفی اور جملےبازی کی روایت کو مسترد کیا، منموہن سنگھ نے کہا،’’یہ ترقی کے لئے ضروری ٹھوس پالیسی کے خلاف ہے‘‘۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے دعوے کو پورا کرنے کے لئے زرعی شعبے میں 14 فیصد در کی شرح ضروری ہے، جو کہیں نظر آتی نہیں ہے۔

سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ نئی کانگریس مجلس عاملہ کمیٹی میں سینئر رکن ہیں، یہی کمیٹی اس سال ہونے والے ریاستی اسمبلیوں کے چناؤ کے ساتھ ساتھ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی کور ٹیم کا قیام کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔